جمعرات 24 ستمبر 2026 - 14:31
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اسلام آباد میں عراقی سفارت خانے کا دورہ؛ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

حوزہ/قائد حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان و سربراہ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں جمہوریہ عراق کے سفارت خانے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عراقی قائم مقام ناظم الامور محترم جناب خالد کریم محمد زنگنہ سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان و سربراہ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں جمہوریہ عراق کے سفارت خانے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عراقی قائم مقام ناظم الامور محترم جناب خالد کریم محمد زنگنہ سے ملاقات کی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اسلام آباد میں عراقی سفارت خانے کا دورہ؛ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

اس موقع پر چیف آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی اور ڈاکٹر علامہ اشفاق حسینی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے مختلف امور، دوطرفہ تعاون کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بالخصوص عراق میں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے جانے والے پاکستانی زائرین اور طلبہ کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اسلام آباد میں عراقی سفارت خانے کا دورہ؛ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے پاکستان اور عراق کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے، باہمی تعاون کو وسعت دینے اور پاکستانی زائرین و طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اسلام آباد میں عراقی سفارت خانے کا دورہ؛ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha